سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے ملائیشیا میں شروع ہو گا

کوالالمپور: (دنیانیوز) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ آج سے ملائیشیا میں شروع ہو گا۔

یہ ٹورنامنٹ 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا ، ایونٹ میں میزبان ملائیشیا سمیت چھے ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، جاپان اور کینیڈا شامل ہیں ۔

ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائیگا ، پاکستان اپنا پہلا میچ آج ملائیشیا کیخلاف کھیلے گا، دوسرا میچ جنوبی کوریا، تیسرا جاپان، چوتھا کینیڈا اور پانچواں میچ نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں