تحریک تحفظ آئین اور جماعت اسلامی میں آئین و جمہوریت کی بالادستی کیلئے اتفاق رائے

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک تحفظ آئین اور جماعت اسلامی کے درمیان آئین و جمہوریت کی بالادستی کے لئے مل کر جدوجہد کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا۔

محمود خان اچکزئی کی قیادت میں تحریک تحفظ آئین کے وفد کی جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آمد ہوئی، وفد نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا آئین کی بالادستی کے لئے اتحاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں اس وقت جنگل کا قانون ہے، مینڈیٹ کسی کو ملا، حکومت میں کوئی اور ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئین و جمہوریت کی بالادستی پر ہمارا اصولی اتفاق ہے، جماعت اسلامی اپوزیشن کے سیمینار میں شریک ہو گی۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے مزید کہا کہ گریٹر ڈائیلاگ کی بنیاد ہے کہ 8 فروری انتخابات کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں