ملک اور قوم کیلئے جو تبدیلیاں لاسکتے ہیں وہ لانے کی کوشش کریں گے: وزیر قانون پنجاب

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ اپنے ملک اور قوم کے لئے جو تبدیلیاں لاسکتے ہوں وہ لائیں۔

وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد نے کہا کہ ہم آنے والے وقت میں بھرپورمحنت کریں گے، پنجاب حکومت کی جو چیزیں ہمیں بدلنا پڑیں گی وہ بھی ہم بدلیں گے، ابھی جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ ہوئی، کسی بھی ممبر کے آگے کوئی بھی چیز نہیں رکھی گئی۔

ملک صہیب احمد نے کہا کہ پنجاب میں جہاں جہاں خامیاں ہیں اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں