اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے ملائیشیا کو 5-4 سے شکست دے دی

کوالالمپور: (دنیا نیوز) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا شاندار آغاز، پہلے میچ میں ملائیشیا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی، پاکستان نے آخری ہاف میں 4 گول کیے۔

پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان پہلے کوارٹر کا کھیل ختم ہوا تو میچ ایک، ایک گول سے برابر تھا، دوسرے کوارٹر میں ملائیشیا کو میچ میں دو، ایک کی برتری حاصل ہو گئی۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے میچ کے تیسرے کوارٹر کا کھیل ختم ہوا تو ملائیشیا کو میچ میں تین، ایک کی برتری حاصل تھی لیکن چوتھے کوارٹر میں ملائیشیا کی ٹیم صرف ایک گول کر سکی جبکہ پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 4 گول داغ دیئے اور ملائیشیا کو 4 کے مقابلے 5 گول سے شکست دے دی۔

یاد رہے کہ یہ ٹورنامنٹ 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جا رہا ہے، ایونٹ میں میزبان ملائیشیا سمیت 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، جاپان اور کینیڈا شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے، پاکستان نے اپنا پہلا میچ آج ملائیشیا کیخلاف کھیلا، دوسرا میچ جنوبی کوریا، تیسرا جاپان، چوتھا کینیڈا اور پانچواں میچ نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں