مانگا منڈی، رائیونڈ روڈ پر ٹریفک حادثے میں باپ، بیٹا اور بیٹی جاں بحق

لاہور: (دنیا نیوز) مانگا منڈی، رائیونڈ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل سوار کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا، ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ محمد شریف، 6 سالہ فاریہ اور 3 سالہ صابر شامل ہیں۔

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں