پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ایک وقت پر ہنڈرڈ انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 72 ہزار 761 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 862 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 72 ہزار 764 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں