اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور جاپان کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر

کوالالمپور: (دنیا نیوز) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

ملائیشیا میں ہونیوالے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے میچ میں جاپان نے تیسرے کوارٹر میں ایک گول کرکے برتری حاصل کی تاہم قومی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد آخری دس منٹ میں گول کرکے مقابلہ برابر کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے واحد گول رانا وحید اشرف نے کیا، پاکستان ٹیبل پر 7 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ جاپان 7 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے، گرین شرٹس نے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4-5 سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو چار صفر سے شکست دی تھی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں