موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عبوری ڈیٹا کے مطابق اپریل میں 86 ہزار800 میٹرک ٹن گندم درآمد ہوئی، اپریل 2024ء میں7 ارب روپے مالیت سے زائد کی گندم درآمد ہوئی، موجودہ حکومت کے پہلے 2 ماہ میں تقریباً 7 لاکھ 78 ہزارمیٹرک ٹن گندم درآمد ہوئی۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے ماہ 6 لاکھ91 ہزار 136میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی، مارچ 2024ء میں57 ارب19کروڑ 20لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی تھی، نگران دور میں27 لاکھ 58 ہزار 226 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق رواں مالی سال فروری تک 225 ارب78 کروڑ30 لاکھ روپے کی گندم امپورٹ ہوئی تھی، رواں سال مارچ تک 34 لاکھ 49 ہزار 436 میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی تھی، رواں سال مارچ تک 282 ارب 97 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی گندم درآمد ہوئی تھی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں