16 ویں چیف آف دی نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا آغاز

کراچی: (دنیا نیوز) 16ویں چیف آف دی نیول سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا روشن خان، جہانگیر خان، پاکستان نیوی سکواش کمپلیکس میں آغاز ہو گیا۔

مہمان خصوصی کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل محمد سلیم نے افتتاح کیا، سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان اور اصلاح الدین و دیگربھی موجود تھے۔

چیمپئن شپ 12 مئی تک جاری رہے گی جس میں 9 ممالک کے 19 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، پاکستان کے 5 کھلاڑی بھی شریک ہیں۔

پاکستان کے آصف خان ٹاپ سیڈ اور طیب اسلم سیڈ 2 کھلاڑی ہیں، ویمن سیٹلائٹ ٹورنامنٹ بھی کھیلا جا رہا ہے۔

قومی انڈر 15 بوائز، گرلز اور انڈر 13 ایونٹ بھی شروع ہوگیا، ہر ایونٹ کی انعامی رقم 1 ، 1 لاکھ روپے ہے۔

اتوار کو فائنلز اور اختتامی تقریب ہوگی، فائنل میں پاک بحریہ کے سربراہ مہمان خصوصی ہوں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں