سی ڈی ڈبلیو پی نے 126 ارب کے 3 منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کردیئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 126 ارب روپے کے تین منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کردیئے، 33 ارب 27 کروڑ روپے کی لاگت کا جگلوٹ سکردو روڈ اپ گریڈیشن کا منصوبہ ایکنک کو ارسال کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 57 ارب 24 کروڑ سے زائد مالیت کا مورو رانی پور روڈ منصوبہ بھی ایکنک کو ارسال کیا گیا، 35 ارب روپے سے زیادہ مالیت کا صحت کا منصوبہ بھی ایکنک کو ارسال کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق صحت کا منصوبہ ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم پروگرام کا حصہ ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں