دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں: امریکا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے ایک مرتبہ پھر دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں، آباد کاری اور امیگریشن کے منتظر افراد کی حفاظت پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت پاکستان کیساتھ کسی بھی مسئلے یا خدشات کو دور کرنے کیلئے کام جاری رکھیں گے، پاکستان کو دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، جانی نقصان پر افسوس ہے، متاثرین کیساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں