چین: خوفناک ٹریفک حادثے میں 9 افراد ہلاک

بیجنگ: (ویب ڈیسک ) چین کے شمال مغربی علاقے ننگ شیا ہوئی میں ٹریفک حادثے میں 9افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی خبررساں ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ چنگ ٹونگشیا شہر میں قومی شاہراہ کے ایک حصے پر پیش آیا جہاں ٹرک اور کار کے تصادم سے 9افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

علاقائی پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زخمی افراد کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں