اپریل میں گزشتہ ماہ کے مقابلے 28 فیصد زائد ترسیلات زر موصول

اسلام آباد: (دنیا نیوز) رواں مالی سال اپریل کے مہینے میں ترسیلات زر میں 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 2024ء میں ترسیلات زر کا حجم 2 ارب 81 کروڑ ڈالر رہا، رواں مالی سال کے 10 ماہ میں مجموعی طور پر ترسیلات زر میں 3.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال کے دس ماہ بیرونی مقیم پاکستانیوں نے 23 ارب 85 کروڑ ڈالر بھیجے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے 5.5 فیصد اضافے سے 5 ارب 80 کروڑ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں، رواں مالی سال کے دس ماہ میں متحدہ عرب امارت سے 5.4 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ارب 21 کروڑ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں