پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید مندی
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا سلسلہ دوسرے روز بھی برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 908 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 666 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 303 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 75 ہزار 575 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔