سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل چوتھے روز بھی مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر معمولی مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 356 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 73 ہزار 862 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 447 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد 100 انڈیکس 74 ہزار 219 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 6 ارب 44 کروڑ 83 لاکھ 28 ہزار 723 روپے مالیت کے 11 کروڑ 27 لاکھ 94 ہزار 549 شیئرز کا لین دین ہوا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مشاہدہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مارکیٹ پر فروخت کا دباؤ ہے جس سے خاص طور پر بینک، کھاد، ایکسپلوریشن ، پیداواری اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص پر اثر پڑا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں