صدر مملکت سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار

نوابشاہ: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔

زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں ملک اور صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پوری قوم عید الاضحیٰ کے موقع پر ضرورت مندوں کی مدد کرے، قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں