پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، انٹربینک میں ڈالر بھی مہنگا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 166 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 694 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام تک 252 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 528 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔