یورو کپ : نیدرلینڈز اور ترکیہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

میونخ : (ویب ڈیسک ) نیدرلینڈز اور ترکیے نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میونخ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز اور رومانیہ کے درمیان پہلے ہاف میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔

میچ کے 20 ویں منٹ میں کوڈی گیپکو نے گول کرکے نیدرلینڈ کو برتری دلائی، وقفے تک رومانیہ گول برابر نہ کرسکی۔

دوسرے ہاف میں رومانیہ نے بہتر کھیل پیش کیا لیکن 83 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کی جانب سے ڈونیئل مالن نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح یقینی بنادی۔

انجری ٹائم میں ڈونئیل نے اپنا دوسرا اور مجوعی طور پر تیسرا گول کرکے نیدرلینڈز کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔

دوسرے میچ میں ترکیے نے آسٹریا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔

یورو کپ میں کوارٹر فائنل کے لیے آٹھ ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، انگلینڈ، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، پرتگال، سپین، سوئٹزرلینڈ اور ترکیے ٹاپ ایٹ ٹیموں میں شامل ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں