پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں اضافہ دیکھنے میں آیا، 49 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 80 ہزار 282 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 680 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 80 ہزار 233 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں