عالمی و مقامی سطح پر سونا مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کا اضافے کیساتھ 2364ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں