گوادر: ٹرک اور کار میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

گوادر: (دنیا نیوز) تیزرفتار ٹرک اور کار میں تصادم سے خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم ہوگیا، حادثے میں خواتین سمیت 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے ۔

حادثے میں حب چوکی کا رہائشی عبد الصمد نامی ٹرک ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں