کراچی : شہریوں نے 2ڈاکوؤں کی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا

کراچی:(دنیا نیوز) سائٹ سپر ہائی وے براق پمپ کے قریب 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔

شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں پربد ترین تشدد کیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کو حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں کی شناخت عبد السلام اور عبد الرزاق کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزموں سے تفتیش کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں