سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1722 پوائنٹس کی کمی
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کے بعد بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی منفی رجحان دیکھا گیا، تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر 1722 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 80 ہزار 116 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز محرم الحرام کی دو روز کی تعطیلات کے بعد سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 676 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار 839 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 17 ارب 92 کروڑ 57 لاکھ 87 ہزار 680 روپے مالیت کے 24 کروڑ 61 لاکھ 71 ہزار 134 شیئرز کا لین دین ہوا۔