سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ زیر التوا مقدمات 59 ہزار سے تجاوز کر گئے، 15 جولائی تک زیر التوا مقدمات کی تعداد 59064 تک پہنچ گئی، یکم سے 15 جولائی تک 1206 مقدمات دائر ہوئے لیکن صرف 481 مقدمات نمٹائے جا سکے۔

گزشتہ پندرہ روز کے دوران انسانی حقوق کے کسی کیس کا فیصلہ نہیں ہوسکا، ہائیکورٹس کے فیصلوں کے خلاف 32 ہزار سے زائد اپیلیں قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کی منتظر ہیں، زیر التوا فوجداری اپیلوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا، تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

جیلوں میں موجود افراد کی اپیلوں کی تعداد 3295 تک پہنچ گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں