موٹر سائیکلسٹ بادشاہ بن گیا، رسم تاج پوشی ادا

کوالالمپور :(ویب ڈیسک ) ملائیشیا میں تاجپوشی کی تقریب میں موٹر سائیکل کی سواری کا شوق رکھنے والے ارب پتی سلطان ابراہیم کو بادشاہت کا تاج پہنایا گیا۔

کوالالمپور کے نیشنل پیلس میں 65 سالہ سلطان ابراہیم کی تاجپوشی 17ویں بادشاہ کے طور پر ہوئی ہے، سلطان ابراہیم نے ماہ جنوری میں بادشاہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

ملائیشیا میں بادشاہت کا نظام ہے، ہر پانچ سال بعد ملائیشیا کی 9 ریاستوں کے حکمرانوں کے درمیان تخت تبدیل ہوتا ہے، اس کی سربراہی صدیوں پرانی اسلامی رائلٹی کرتی ہے،2018 کی انتخابی شکست کے بعد سکینڈل زدہ وزیراعظم نجیب رزاق کے بعد تین مرتبہ ایسے مواقع آئے جس میں بادشاہی نظام کی مداخلت ضروری تھی۔

ملائیشیا کا بادشاہ سیاسی تقرریوں کی نگرانی، مسلم اکثریتی ملک کے سربراہ اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے طور پر کام کرتا ہے۔

بلو برگ‘ کی رپورٹ  میں بتا یا گیا کہ سنگاپور سے تعلق رکھنے والے سلطان ابراہیم اور ان کا خاندان 5.7 بلین ڈالر مالیت کا مالک ہے، اس خاندان نے سنگاپور میں پام آئل، رئیل سٹیٹ اور ٹیلی کمیونیکشن کی صنعتوں میں سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے۔

تقریب میں ملائیشیا کے زیر اعظم انور ابراہیم، برونائی کے سلطان حسنال بولکیہ اور بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سمیت کئی اہم افراد نے شرکت کی۔

قبل ازیں ملائیشیا کے بادشاہ نے سونے کے دھاگے سے مزین روایتی کوٹ اور شاہی لباس پہنا، اپنے عہدے کے حلف میں سلطان ابراہیم نے  دین اسلام کو برقرار رکھنے اور ملائیشیا میں امن کو یقینی بنانے کا عہد کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں