سکاٹ لینڈ کے فاسٹ بولر نے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ڈنڈی: (ویب ڈیسک) سکاٹ لینڈ کے فاسٹ بولر چارلی کیسیل نے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

چارلی کیسیل ون ڈے میں ڈیبیو میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے، چارلی کیسیل نے عمان کے خلاف میچ میں 21 رنز دے کر 7وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل 2015میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو رباڈا نے بنگلا دیش کے خلاف 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں