فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی وطن واپسی کا عمل مکمل

مدینہ منورہ: (ویب ڈیسک) فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

ڈائریکٹر مدینہ ضیاء الرحمان نے حاجیوں کے آخری قافلے کو ان کی رہائش گاہوں سے بسوں کے ذریعے رخصت کیا۔

انہوں نے حاجیوں کو مدینہ ایئر پورٹ روانہ کرتے وقت حاجیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تمام حاجیوں کو ان کی بسوں میں اپنے ہاتھ سے کھانے کے پارسل بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر پاکستانی حاجیوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے حج انتظامات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں