مصری اداکارہ کی شادی میں عجیب وغریب رسمیں توجہ کا مرکز بن گئیں

قاہرہ :(ویب ڈیسک ) مصر کی مشہور اداکارہ اور فیشن ماڈل سلمیٰ ابو ضیف کی بیرون ملک شادی کی ایک تقریب سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکزہے۔

مصری اداکارہ سلمیٰ اور اس کے شوہر کو شادی کے جشن کی عجیب وغریب رسومات ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ماڈل کی شادی کا جشن اپنی جگہ مگر ان کی عجیب رسومات پر لوگ حیران ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ فنکارہ سلمیٰ ابو ضیف ابھی اپنی شادی کی خوشیاں منانے میں مصروف میں ہیں لیکن اس بار یہ جشن ملک سے باہر ان کے بے شمار دوستوں کے ساتھ منایا گیا۔

سلمیٰ ابو ضیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متعدد تصاویر اور ویڈیو کلپس شائع کیے جن میں وہ اور اس کے شوہر کو کئی غیر ملکی دوستوں کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہ اس موقعے پر رنگا رنگ لباس پہنے ہوئے ہیں،گلاب کے پھولوں کا ایک تاج ان کے سرپر رکھا گیا ہے جب کہ اس کے شوہر ادریس ایک سادہ سفید ٹی شرٹ، لینن کی پتلون اور گلاب کا تاج پہنے ہوئےدیکھے جا سکتے ہیں، دونوں کےپاؤں ننگے ہیں۔

تصویروں میں نوبیاہتا جوڑے کو عجیب رسمیں ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ایک جگہ وہ دو کرسیوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں اورا ن کے اطراف میں ان کے دوست ہیں جب کہ ان کے گرد زمین پر گلاب کے پھول مختلف شکلوں میں بکھرے ہوئے ہیں جیسے وہ کسی چیز کا اشارہ کر رہے ہوں۔

سلمیٰ کے شوہر نے اپنے ہاتھ میں لکڑی کی چھڑی اٹھائی ہوئی تھی، جیسا کہ فینٹسی فلموں میں شیخوں نے سفید ٹھوڑیوں کے ساتھ پکڑی ہو، جب کہ اس جوڑے نے ’رسیوں‘ یا لمبے دھاگوں کا ایک سیٹ پکڑا ہوا تھا جسے تمام حاضرین کے گرد لپیٹا گیا تھا۔

واضح رہے اداکارہ سلمیٰ نے یہ نہیں بتایا کہ شادی کا یہ جشن محبت کے اظہار کے طور پر تھا یا ایک سادہ روحانی رسم تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں