سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک روز تیزی کے بعد دوبارہ مندی چھا گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان رہا، دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 927 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 78 ہزار 469 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 79 ہزار 397پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 79 کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 802 روپے مالیت کے 12 کروڑ 90 لاکھ 10 ہزار 674 شیئرز کا لین دین ہوا۔