سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 798 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 78 ہزار 827 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 29 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 35 کروڑ 31 لاکھ 73 ہزار 245 روپے مالیت کے 13 کروڑ 51 لاکھ 77 ہزار 284 شیئرز کا لین دین ہوا۔