سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 78 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آ گیا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم دوپہر وقفے کے بعد مندی چھاگئی، کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 741 پوائنٹس کمی کیساتھ 77 ہزار 886 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا، دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 199 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 78 ہزار 628 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 95 کروڑ 62 لاکھ 49 ہزار 219 روپے مالیت کے 11 کروڑ 25 لاکھ 42 ہزار 528 شیئرز کا لین دین ہوا۔