سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں ہوا، جس کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 106 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 77 ہزار 343 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1141 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 77 ہزار 84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 6 ارب 78 کروڑ 76 لاکھ 46 ہزار 431 روپے مالیت کے 14 کروڑ 97 لاکھ 74 ہزار 582 شیئرز کا لین دین ہوا۔