سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، روپے کی قدر میں بھی اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 361 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 77 ہزار 704 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت زون میں ہوا، جس کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 106 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 77 ہزار 343 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی ڈالر
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کی کمی دیکھنے کو ملی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278.69 روپے سے کم ہو کر 278.65 روپے کا ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278.63 روپے سے بڑھ کر 278.69 روپے پر بند ہوا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں