سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک ایکسچینج میں 759 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 100 انڈیکس 77 ہزار 874 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 76 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 77 ہزار 114 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 93 کروڑ 36 لاکھ 69 ہزار 951 روپے مالیت کے 19 کروڑ 28 لاکھ 48 ہزار 233 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں