حکومت سن لے لولی پاپ والا کام نہیں ہوگا، ہم مطالبات سے نہیں ہٹیں گے: حافظ نعیم
راولپنڈی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم سن لے اب لولی پاپ والا کام نہیں ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی تحریری معاہدہ اور ریلیف کا اعلان کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔