سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 228 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن مثبت رہا، 100 انڈیکس 228 پوائنٹس اضافے سے 78105 پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 721 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 78709 رہی۔
شیئر بازار میں آج 20 ارب روپے میں 59 کروڑ شیئرز کے سودے طے ہوئے، اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 448 ارب روپے ہو گئی۔