ایف آئی اے کی کارروائی ، حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

لاہور:(دنیا نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران کارپوریٹ کرائم سرکل ایف آئی اے نے لاہور کی ڈی ایچ او فیز 4 میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو حراست میں لیا ، ملزمان کے قبضے سے ملکی اور غیر ملکی ساڑھے 4 کروڑ کی کرنسی برآمد ہوئی ۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور ملزمان سے ایک کروڑ 63 لاکھ 70 ہزار پاکستانی روپے، 15ہزار 8سو امریکی ڈالر,34 ہزار 4 سو پاؤنڈ، 11ہزار 660 یورو، ایک لاکھ 20ہزارترکش کرنسی، 25سو قطری ریال، 392 امانی ریال،774 ملائشین کرنسی برآمد ہوئی ۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان میں محمد طاہر،عثمان علی،عثمان مجید اور خرم شہزاد شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں