وزیر داخلہ کی شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور کی رہائش گاہ آمد، اہلخانہ سے تعزیت، 2 کروڑ امداد کا اعلان

تربت: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تربت کا دورہ کیا، مستونگ میں شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی رہائش گاہ گئے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ آئی جی فرنٹیئر کور ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز خان بھی تھے، وزیر داخلہ نے شہید ڈپٹی کمشنر کے والد کنر بلوچ، بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی، ذاکر بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ نے شہید ذاکر بلوچ کے والد کو دلاسہ دیا، وزیر داخلہ نے شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے خاندان کیلئے 2 کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان کیا، محسن نقوی نے شہید ڈپٹی کمشنر کے والد کو پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر بھی دیا۔

وزیر داخلہ نے صدر اور وزیراعظم کی جانب سے شہید کے والد کو خصوصی تعزیتی پیغام پہنچایا، محسن نقوی نے کہا کہ شہید ذاکر بلوچ کی فیملی کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، ذاکر بلوچ نے شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا اور شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں