محکمہ کھیل بلوچستان میں دو سال میں 32 کروڑ 47 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں

کوئٹہ:(دنیا نیوز)محکمہ کھیل بلوچستان میں 2021 سے 2023 تک میں 32 کروڑ 47 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ کھیل میں رقم کے غیرقانونی استعمال کا انکشاف آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا، رقم ڈی جی سپورٹس اور ڈائریکٹریوتھ افیئرز کے دفاتر سے جاری ہوئی۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو سال کے دوران 13کروڑ 60 لاکھ روپے مختلف تنظیموں کو دیے گئے، ان فورمز کی مانیٹرنگ کیلئے کوئی مکینزم موجود نہیں تھا۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آڈٹ میں 32 کروڑ روپے کے غلط استعمال کی تحقیقات کی سفارش کی گئی، رقم کے استعمال سے متعلق مصدقہ دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں