جناح ایئر پورٹ: شوٹر نے اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا مار دیا

کراچی:(دنیا نیوز) جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے برڈ شوٹر اہلکار نے عام کتا سمجھ کر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے تربیت یافتہ کتے کو ہلاک کردیا۔

اے این ایف کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پر کتا ہلاک ہوا۔

ذرائع  نے مزید بتایا کہ تربیت یافتہ کتا سراغ رسانی اور منشیات کی تلاشی میں کام آتا تھا، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے این ایف نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں