کراچی ایئرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نور محمد سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا، ملزم کے  پاسپورٹ پر جعلی تجدید کی مہر لگی ہوئی تھی، ملزم مذکورہ اسٹمپ کے حوالے سے بھی کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہا، ملزم کے پاسپورٹ کی جانچ پڑتال کے لئے پاکستانی مشن جدہ سے بھی رابطہ کیا گیا۔

پاکستانی مشن جدہ نے بھی مذکورہ اسٹمپ کو جعلی قرار دیا، ملزم کا تعلق کراچی سے ہے، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں