پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 276 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 78 ہزار 322 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔
بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 338 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 77 ہزار 706 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کمی سے 78 ہزار 45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب ڈالر کی قدر میں کمی سے روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 4 پیسے کم ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔