پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے بعد مثبت رجحان
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے بعد آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 614 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 78 ہزار 875 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 515 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 78 ہزار 260 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 2 پیسے پیسے ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔