پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 79 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 322 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج 79 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 79 ہزار 115 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 532 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 78 ہزار 793 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی 2 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 67 پیسے سے کم ہو کر 278.65 روپے کا ہوگیا ہے۔