پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ایک موقع پر 322 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج 79 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی۔

کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس صرف 8 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 78 ہزار 801 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 532 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 78 ہزار 793 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں