سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری کا منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کو نقصان برداشت کرنا پڑا ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 199 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 230 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 78 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس صرف 8 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 78 ہزار 801 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 10 ارب 5 کروڑ 52 لاکھ 26 ہزار 4 روپے مالیت کے 14 کروڑ 12 لاکھ 71 ہزار 943 شیئرز کا لین دین ہوا۔