پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 495 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 78 ہزار 844 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 78 ہزار349 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مسحتکم ہے، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 278.64 پر برقرار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں