اے این ایف کی کارروائیاں، 456 کلو منشیات برآمد، 9 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے24 گھنٹوں کےدوران 8 کارروائیوں میں456 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 9 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور،اسلام آباد، قلعہ عبداللہ سیالکوٹ، چمن اورلاہورمیں کی گئیں ، کارروائیوں کے دوران 346کلو600 گرام چرس، 52 کلو ہیروئین برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں 40 کلو افیون،17 کلو آئس برآمد کی گئی جبکہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں