آپریشنل وجوہات کی بنا پر 3 غیر ملکی پروازیں منسوخ، 20 تاخیر کا شکار
لاہور:( دنیا نیوز) آپریشنل وجوہات کی بنا پر مختلف ایئر لائنز کی آج فیصل آباد اور پشاور سے 3 غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ مختلف ایئر پورٹس سے 20 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی سے فیصل آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 224 منسوخ کر دی گئی، پشاور سے دبئی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 283 اور شارجہ سے پشاور کی پرواز پی کے 258 بھی منسوخ کر دی گئی۔
لاہور سے باکو کی غیر ملکی پروازیں جی 25047 اور 25048 کی آمد اور روانگی میں 3 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے جبکہ لاہور سے ریاض کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 725 پانچ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
کراچی سے لاہور کی پرواز پی کے 305 اڑھائی گھنٹے کی تاخیر سے اب شام ساڑھے 7 بجے آئے گی۔
کراچی سے جدہ کی پرواز پی ایف 714 میں 2 گھنٹے، کراچی سے جدہ کی پرواز ای آر 811 اور کراچی سے مدینہ کی پرواز پی کے 743 کی روانگی میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔
کراچی سے استنبول کی پروازیں ٹی کے 708 اور 709 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں، کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 330 اور 331 میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ، یہ پروازیں اب رات ساڑھے 9 بجے کراچی سے روانہ ہوں گی۔
کراچی سے دبئی کی پرواز پی کے 214 میں ایک گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد کیلئے غیر ملکی ایئر لائن کی پروازوں ای کے 614 اور 615 میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔
غیر ملکی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام آباد کی پروازوں ایس وی 726 اور 727 میں ایک گھنٹہ، پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد کی پروازوں پی کے 233 اور 234 کی آمد اور روانگی میں بھی ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔
اسلام آباد سے ریاض کی پرواز ای آر 807 تین گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے جبکہ پشاور سے دبئی اور شارجہ سے پشاور کی پی آئی اے کی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔