سپیکر ملک محمد احمد خان کا پنجاب اسمبلی کی کارروائی ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ممبران نے اسمبلی کی کارروائی کو ڈیجیٹل کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں، ارکان اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں ڈیجیٹل سٹوڈیو قائم کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
ارکان اسمبلی نے تجویز دی کہ پنجاب اسمبلی میں ڈیجیٹل سٹوڈیو میں پوڈ کاسٹ کا سسٹم بھی لگایا جائے، ڈیجیٹلائزیشن کے تحت پنجاب اسمبلی کی کارروائی کی ترسیل تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی کارروائی کا آرکائیول ڈیٹا بھی محفوظ بنایا جائے گا، اسمبلی اجلاس کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر ڈالنے کا کام شروع ہو چکا ہے، پنجاب اسمبلی کی تمام کارروائی پروانشل اسمبلی آف دی پنجاب لاہور پر دیکھی جا سکتی ہے۔